Showing posts with label Mobile reviews. Show all posts
Showing posts with label Mobile reviews. Show all posts

Monday, September 19, 2016

ٹویٹر کا نیا اعلان


ٹویٹر کا نیا اعلان 

سوشل میڈیا کی ٹاپ کلاس ویب سائٹس میں ٹویٹر بھی کسی ویب سائٹ سے کم نہیں ہے-فیس بک کے بعد ٹویٹر ہی صارفین کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث ہے ٹویٹر کی وہ خامی جو اکثر صارفین کو تنگ کرتی تھی وہ الفاظ کی حد تھی - ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے الفاظ کی حد محض ایک سو چالیس تک محدود کی ہوئی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا - ٹویٹر کے سینئر پروڈکٹ مینیجر نے اپنی ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹویٹر اب اپنے صارفین کے لیے الفاظ کی پابندی کی حد ختم کرنے جا رہا ہے - ٹویٹر کی اس نئی اپ ڈیٹ سے صارفین اب اپنا میسج ایک سے زیادہ ٹویٹ کی بجانے ایک ہی ٹویٹ میں تحریر کر سکیں گے

اس سے قبل ٹویٹر شئیر کی جانے والی ویڈیوز، امیجز اور گفس کو بھی الفاظ کی صورت میں شامل کرتا تھا مگر اب یہ چیزیں الفاظ کا حصہ نہیں ہوں گی - اس کے علاوہ ٹویٹر میں ایک نیا بٹن بھی شامل کیا جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوے صارفین ری ٹویٹ کی سہولت سے مستفید ہوں گے- امید کی جا رہی ہے کہ ٹویٹر کے ان اقدامات کی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد میں کافی اضافہ ہو گا کیوں کہ وہ افراد جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کو اپنا کام ایک بہتر طریقے سے سر انجام دینے کا موقع ملے گا لہٰذا انے والے دنوں میں ٹویٹر کے صارفین میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے

Tuesday, August 30, 2016

ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی


ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی 

موجودہ دور میں ٹیلی ویژن کی جو جدید ترین ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دستیاب ہے وہ "فور کے " ہے- اس ٹیکنالوجی کے ٹی وی کافی مہنگے ہیں - جبکہ اس ٹیکنالوجی سے پہلے" یو ایچ ڈی" ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی تھی- "یو ایچ ڈی " کا مطلب الٹرا ہائی ڈفیشنسی ہے - یو ایچ ڈی سے پہلے جو ٹیکنالوجی چل رہی تھی اس کا نام "ایچ ڈی" ہے- لیکن اب جاپان میں ٹی وی کی ایک اور ٹیکنالوجی پر ریسرچ ہو رہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا نام ہے "ایٹ کے ٹیکنالوجی" 

"ایٹ کے ٹیکنالوجی" پر دو مشہور زمانہ کومپنیوں کی مشترکہ ٹیم کم کر رہی ہے- جن میں سے ایک پینا سونک اور دوسری سونی ہے- "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کو سپر ہائی ویژن ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے- یہ ٹیم سٹریمنگ اور کمپریشن ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں تا کہ "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کے سگنلز کو عام براڈبینڈ پر براڈکاسٹ کیا جانے - دلچسپی کی بات یہ ہے کے اس وقت مارکیٹ میں ایٹ کے ٹیکنالوجی کا ٹی وی بک رہا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں کروڑوں ہے - اور یہ ٹی وی شارپ کومپنی کا تیار کردہ ہے 

Tuesday, August 23, 2016

فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی


فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی

سماجی رابطوں کی مشہور زمانہ ویب سائٹ فیس بک نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرا دی ہے- اس ایپ کا نام لائف سٹیج رکھا گیا ہے- لائف سٹیج کے یوزر اپنی من پسند تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں - مزے کی بات یہ ہے کہ اپ لوڈ ڈ ڈیٹا کو پھر ویڈیو پروفائل کی شکل دے دی جاتی ہے- لائف سٹیج فیس بک سے کافی حد تک مختلف فیچرز بھی سموے ہوے ہے- فیس بک میں آپ اپنی پوسٹس کو پبلک بھی رکھ سکتے ہیں اور پرائیویٹ بھی- مگر لائف سٹیج میں آپ کی تمام پوسٹس پبلک ہی ہوتی ہیں- یعنی آپ کی شئیر کی گئی ویڈیو تمام یوزرز دیکھ سکتے ہیں

لائف سٹیج کے بانی کا کہنا ہے کہ لائف سٹیج کو بنانے کا مقصد سکول کے بچوں میں محض رابطہ قائم رکھنا ہے-لائف سٹیج کے گروپ میں بچوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہونے پر یوزر دوسرے یوزرز کا پروفائل دیکھ سکتا ہے- ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق لائف اسٹیج میں سیکورٹی کے متعلق خدشات موجود ہیں

Wednesday, August 10, 2016

انسانی دماغ کی ہیکنگ



برین کمپیوٹر انٹرفیس ایک ایسی ٹیکنالوجی کا نام ہے جس کا زر یعے انسانی دماغ کو براہ راست کمپیوٹر سے منسلک کیا جاتا ہے- گویا اس ٹیکنالوجی سے انسانی دماغ کو کنٹرول کیا جاتا ہے- ایک امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق اب انسانی دماغ کو بھی ہیک کیا جا سکتا ہے- کچھ سائنس داں اس بات کا بھی انکشاف کر رہے ہیں کہ ماضی میں کچھ انسانوں کے دماغ ہیک کے جا چکے ہیں

برین کمپیوٹر انٹرفیس میں انسان کے دماغی سگنلز کو باقاعدہ ریڈ کیا جاتا ہے اور پھر اس ڈیٹا کو تصویری سانچے میں ڈھالا جاتا ہے- حاصل شدہ مواد سے انسان کی عادات اور خیا لات کو پرکھا جاتا ہے-دیکھنے میں یہ چیزیں عام سی لگتی ہیں مگر ہیکر ز اس کے زر یعے انسان کو تباہی کے دھانے پر بھی لا سکتے ہیں - انسان کی سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کیا جا سکتا ہے 

مثال کے طور پر ایک ویڈیو گیم کھیلتے ہوے یوزر سے اکثر یوزر کے ذاتی ڈیٹا کا مطا لبہ کیا جاتا ہے- عام یوزر اسے ایک محض چھوٹی سی بات سمجھتا ہے جبکے ہیکر اسی سے آپ کے متعلق بہت کچھ جان چکا ہوتا ہے 

Sunday, July 31, 2016

ایپل کمپنی آئی فون سیون میں ڈائل بٹن متعارف کرائے گی


سان فرانسسكو: آئی فون نے حال ہی میں اپنے آئی فون اور آئی پیڈ ٹیبلٹ کے لیے گھومنے والے چھوٹے بٹن پر مشتمل ایک ’تھمب بٹن‘ متعارف کرایا ہے جسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

شاید یہ نیا بٹن آئی فون سیون کا حصہ بن سکے گا ۔ تاہم یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ ایپل  آئی فون سیون کی بجائے اپنے نئے فون کو آئی فون سکس ایس ای کا نام دے گا۔ ایپل نے پیٹنٹ درخواست میں اسے ’ روٹری بٹن‘ کا نام دیا ہے جو آئی او ایس آلات پر نصب کیا جائے گا جو آواز، اسکرولنگ، ٹیکسٹ ری سائز کرنے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال ہوگا۔ شاید یہ بٹن ایپل واچ اور دیگر آلات میں بھی متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی کا خیال ہے کہ یہ ایپل واچ کو اسکرول، زوم اور میسجنگ کرنے میں کام آئے گا۔ اسے ” کیپیسیٹو ٹچ پینل فور سینسنگ مکینکل ان پٹس ٹو اے ڈیوائس” نام دیا گیا ہے جس کی پیٹنٹ درخواست مارچ 2014 میں دی گئی تھی لیکن اس پیٹنٹ میں آئی فون میں باقاعدہ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جو دیگر کاموں میں کام آئیں گے۔ مثلاً ایک پاور بٹن سے فون کو آن یا آف کیا جاسکے گا۔

ایپل کمپنی کے مطابق اس گھومنے والے بٹن کو آئی پیڈ کے نیچے اور آئی فون کے اوپر لگایا جائے گا اور اس کی کچھ ڈرائنگز اور خاکے جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی فون کے نئے ماڈل میں فنگر پرنٹنگ، آپٹیکل اور الٹرا سونک سینسر بھی نصب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایپل نے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بلیک بیری الیکٹرون فون میں آخری مرتبہ 2006 تھمب بٹن دیکھا گیا تھا۔

Monday, July 25, 2016

مشہور انٹرنیٹ کمپنی ’’یاہو‘‘ کے اثاثے 4.8 ارب ڈالر میں فروخت


نیویارک: مشہور انٹرنیٹ کمپنی ’’یاہو‘‘ اپنے بنیادی اثاثے ’’ویریزن کمیونی کیشن‘‘ کو 4.8 ارب ڈالر میں فروخت کررہی ہے یعنی پاکستانی روپوں میں اس سودے کی مالیت 480 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شروع ہونے سے پہلے اس سودے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا تاہم یاہو اور ویریزن، دونوں نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ یاہو گزشتہ چند سال سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور بقاء کی جدوجہد میں نئی حکمتِ عملی کی جستجو میں ہے۔ ویریزن نے پچھلے سال امریکا آن لائن (اے او ایل) 4.4 ارب ڈالر میں خریدی تھی، جس کے بعد یاہو کے اہم اثاثوں کی خریداری اس کا ایک اور بڑا سودا ہوگا جس سے ویریزن کو آن لائن ایڈورٹائزنگ سے متعلق ٹیکنالوجی ٹولز، سرچ انجن، میل، میسنجر اور جائیداد (ریئل اسٹیٹ) سمیت، یاہو کے بہت سے اثاثوں کے مالکانہ حقوق حاصل ہوجائیں گے۔

اس سودے کے بعد یاہو کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35.5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ’’علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ‘‘ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائیں گے۔

Saturday, July 16, 2016

فیس بک میں انسٹاگرام کے مزے


انسٹاگرام ایپلی کیشن کو پسند کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں بہترین فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز موجود ہوتے ہیں جن کی بدولت صارفین تصاویر پر مختلف فلٹرز لگا کر انھیں مزید دلکش بنا سکتے ہیں اور اس کا سائز وغیرہ بھی بدل سکتے ہیں۔

جبکہ فیس بک جہاں سب سے زیادہ صارفین موجود ہیں اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی تعداد بھی زیادہ وہاں ایسی کوئی سہولت نہیں تھی تاہم اب فیس بک نے اس خامی کو دُور کر دیا ہے۔

اب آپ فیس بک پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ان میں ایڈیٹنگ بھی کر سکیں گے۔ اس فوٹو ایڈیٹر ٹول کی مدد سے آپ تصاویر پر دلکش فلٹرز لگا کر انھیں مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔



اس فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے تصاویر کو کروپ بھی کیا جا سکے گا یعنی تصویر کا غیر ضرور حصہ باآسانی تصویر سے الگ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ تصویر پر کوئی متن بھی لکھا جا سکے اور دلچسپ اسٹکرز بھی لگائے جا سکیں گے۔

Saturday, June 25, 2016

ایل جی کا جدید ٹی وی جو مچھروں کو بھی بھگا سکتا ہے


معروف جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی اپنی نت نئی جدید مصنوعات کے حوالے سے مشہور ہے۔ انڈیا میں موجود اس کمپنی کے ذیلی ادارے نے ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو مچھروں کو بھگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آج کل زیکا ڈینگی وائرس انتہائی ملک مرض کی صورت میں موجود ہے جو کہ مچھر سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے مچھروں کو بھگانا انتہائی ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایل جی انڈیا کا متعارف کرایا گیا یہ ٹی وی ایسی آواز نکالتا ہے جو کہ انسانی کان نہیں سن سکتے البتہ وہ مچھروں کی سماعت پر بہت ناگوار گزرتی ہے اور مچھر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزیدار بات یہ ہے کہ یہ تکنیک ٹی وی کے آف ہونے کی صورت میں بھی کام جاری رکھ سکتی ہے۔ تاہم ایل جی کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹی وی مچھروں کے خلاف مزاحمت کرنے والی دیگر مصنوعات کی جگہ بالکل نہیں لینا چاہتا۔

یہ مچھر بھگاؤ ٹی وی دو مختلف ماڈلز میں 26500 اور 47500 بھارتی روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ ایل جی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹی وی بھارت کے علاوہ اگلے ماہ فلپائن اور سری لنکا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فی الحال کسی اور ملک میں یہ ٹی وی پیش نہیں کیا جائے گا۔

Saturday, June 18, 2016

سمارٹ فونز میں کیمرے کے ساتھ یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟


اگر آپ نے اپنے موبائل فون کا بغور معائنہ کیا ہے تو کیمرے کے ساتھ ایک چھوٹا سوراخ ضرور دیکھا ہوگا، لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ یہ سوراخ آخر کس مقصد کیلئے رکھا جاتا ہے، اور اس کا کام کیا ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کے موبائل فون میں بھی ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہے تو یہ کیمرے کا حصہ نہیں بلکہ ایک مائیکروفون ہے۔ یہ کوئی عام مائیکروفون نہیں، کیونکہ یہ کال کے دوران آپ کے اردگرد ہونے والے شور شرابے کو دور کھتا ہے اور سننے والے کو آپ کی صاف آواز پہنچاتا ہے۔ موبائل فون بنانے والی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کی تشہیر میں اس کو ضرور پوائنٹ کرتی ہیں، لیکن شاید آپ کو اس بارے میں علم نہ ہو۔

Monday, June 13, 2016

انٹر نیٹ کے بغیر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا بھی ممکن ہو گیا


انٹر نیٹ کے بغیر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کا استعمال ممکن نہیں مگر اب یو ٹیوب نے اس حوالے سے زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) موبائل پر ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے یوٹیوب نے ایک اور آسان سہولت متعارف کروا دی۔ یوٹیوب نے ایک فیچر اسمارٹ آف لائن کو متعارف کرایا ہے جس کے تحت ویڈیوز کو کسی اسمارٹ فون پر انٹر نیٹ کنکشن کے بغیر رات بھر میں ڈاﺅن لوڈ کر سکیں گے اور انہیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی دیکھا جا سکے گا ۔ یوٹیوب نے یہ فیچر ابھی بھارت کے اسمارٹ فون صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ اس کے لیے یوٹیوب نے بھارت میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں ائیر ٹیل اور ٹیلی نار سے شراکت داری کی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق کہ اس فیچر کو جلد انڈیا بھر میں کام کرنے والے موبائل نیٹ ورکس تک توسیع دی جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک جیسے پاکستان میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔ نئے فیچر کو صرف وہی صارفین استعمال کر سکیں گے جو سیلولر ڈیٹا نیٹ ورک سے منسلک ہوں گے تاہم یہ آپشن وائی فائی پر نظر نہیں آئے گا اور یوٹیوب ویڈیوز پر گرے ایرو پر کلک کر کے کلپس کو آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے مطابق صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز پر کلک کر کے رات کو سو جائیں اور اگلی صبح اٹھیں گے تو وہ ویڈیو آف لائن دیکھنے کے لیے تیار ہوں گی اور کسی قسم کی بفرنگ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ ویڈیوز اسمارٹ فون میں ویڈیوز کے فولڈر میں محفوظ ہوں گی اور صارفین ان ویڈیوز کو موبائل ایپ کی مدد سے اپنے فون میں محفوظ کر سکیں گے۔

Tuesday, June 7, 2016

ایک فون پر دو دو وٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس استعمال کریں


ڈوئل سم فون آج کل عام استعمال میں ہیں اور انہیں استعمال کرنے کی کئی ناگزیر وجوہات ہیں جن میں کوئی شخص اپنے ذاتی اور کاروباری معاملات کو الگ الگ رکھنا چاہتا ہے تو اسے دو موبائل نمبرز کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اب آپ ایک ایپ کے ذریعے ہی اپنے فون پر 2 اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسروں کی ضروریات کو سمجھنے والی ایپلی کیشنز جیسے کہ انسٹاگرام موجود ہے جو یہ اجازت دیتی ہے کہ ایک ہی فون پر 2 اکاؤنٹس استعمال کیے جا سکیں لیکن وہیں وٹس ایپ اور فیس بک جیسی ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں جو سمجھتی ہیں کہ کسی کے لیے بھی ایک اکاؤنٹ کافی ہے۔ ڈوئل سم فون ہونے کے باوجود آپ فیس بک اور وٹس ایپ کے دو اکاؤنٹ ایک فون پر استعمال نہیں کر سکتے۔

ایسی صورت حال میں پیرالل اسپیس (Parallel Space) ایپلی کیشن اپنی خدمات مفت پیش کرتی ہے جس کے ذریعے آپ ایک فون پر باآسانی فیس بک، وٹس ایپ اور جس ایپلی کیشن کے چاہیں 2 اکاؤنٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی انسٹالیشن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ فیس بک اور وٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز کے آئی کن کے گرد ایک لکیر لگا دی گئی ہے جس ایپلی کیشن کا آپ دوسرا اکاؤنٹ بنانا چاہیں اس کے نیچے پلس کے بٹن پر کلک کریں تو وہ ایپلی کیشن بالکل ابتدائی انداز میں کھل جائے گی جس میں آپ نیا اکاؤنٹ لاگ ان کر سکیں گے۔ اس طرح ایک ہی ایپلی کیشن میں آپ کے دو دو اکاؤنٹس باآسانی اور بیک وقت کام کرتے رہیں گے۔

Monday, May 30, 2016

بلیو ٹوتھ کا مطلب کیا ہے؟


آج تقریباً ہر موبائل میں بلیو ٹوتھ نام کی ایک ڈیوائس موجود ہے لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ بلیو ٹوتھ کے نام کے معنی کیا ہیں، اس کا نام بلیوٹوتھ کیوں رکھا گیا اور اس کا ماخذ کیا ہے؟

لاہور: (نیٹ نیوز) بلیو ٹوتھ ڈیوائس 1994ء میں معروف ٹیلی کام کمپنی ‘‘ایرکسن’’ کے سافٹ ویئر انجینئرز کی ٹیم نے ایجاد کی تھی لیکن اس کا نام 1997ء میں بلیو ٹوتھ رکھا گیا۔ اس ٹیم کے ایک رکن جم کارڈیک 1997ء میں تاریخی ناول ‘‘دی لانگ شپس’’ پڑھ رہے تھے۔ اس ناول میں قدیم ڈنمارک کے بادشاہ ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے کارنامے بیان کئے گئے تھے کہ کس طرح اس نے ڈنمارک کو متحد کرکے سلطنت قائم کی۔ ہرالڈ بلیو ٹوتھ ایک زیرک انسان تھا۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں ڈنمارک کے منقسم اور بکھرے ہوئے قبائل کو ایک سلطنت کے تحت متحد کیا تھا۔ بلیو ٹوتھ ڈیوائس بھی چونکہ ایک سے زائد ڈیوائسز کو باہم منسلک کرتا ہے، اس لیے اس کا نام ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے نام پر رکھا گیا یہی نہیں بلکہ بلیو ٹوتھ کا لوگو بھی ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے نام کے ابتدائی حروف کو باہم ملا کر بنایا گیا ہے۔

Thursday, May 19, 2016

گوگل کی نئی میسجنگ ایپلی کیشن جو واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑدے گی


کیلیفورنیا: سوشل میڈیا صارفین اب واٹس ایپ کو بھول جائیں کیوں کہ گوگل لارہا ہے ایسی نئی میسجنگ ایپلی کیشن جس سے آپ نہ صرف تیز ترین پیغامات ارسال کرسکیں گے بلکہ اس میں صارفین کو کئی حیران کن فیچرز کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
پچھلے دنوں گوگل نے گروپ چیٹ کے لیے ایک ایپلی کیشن ” گوگل اسپیسز” متعارف کرائی تھی لیکن اس بارگوگل نے اپنی سالانہ تقریب میں ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ’’ایلو‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن میسجنگ کی دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دے گی۔ واٹس ایپ کی طرح آپ کو اس میں چیٹ کرنے کا موقع تو ملے گا لیکن اس میں گوگل کا جدید نظام موجود ہوگا جو چیٹ کرنے میں آپ کی بھرپورمدد بھی کرے گا۔ یعنی جب آپ کے دوست کوئی خوش خبری کی تصویر بھیجیں گے تو یہ یہ ایپ فوراً جواب دینے کے لیے مبارک باد کا پیغام پہلے ہی لکھا دکھائے گی جس میں سے اپنے پسندیدہ پیغام پر کلک کرتے ہوئے آپ بغیر ٹائپ کیے ہی جواب دے سکیں گے۔

اگر آپ باہر کھانا کھانے کے لیے کسی دوست کو جانے کا کہیں گے تو یہ ایپلی کیشن آپ کے قریبی اور پسندیدہ ہوٹلوں کی فہرست پہلے ہی دکھا دے گی، اس طرح جہاں جانے کا دل چاہے آپ دوستوں کو اس ہوٹل کی تفصیل فوراً ہی بھیج سکیں گے۔ یعنی یہ ہرآنے والے پیغام اورتصویرکواپنے خاص الگورتھم سے پہچان کراس کے حساب سے جواب پہلے ہی تیاررکھے گی۔واٹس ایپ سے کہیں بہتراس میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ موجود ہوگی اگرآپ کسی لفظ کو بہت بڑا کرکے لکھنا چاہیں گے تو بس اپنی اسکرین پر اوپر کی جانب ڈریگ کرنا ہوگا جس سے ٹیکسٹ کا فونٹ سائز بڑھ جائے گا اسی طرح نیچے کی جانب ڈریگ کرنے سے ٹیکسٹ کا سائز چھوٹا ہوتا جائے گا۔ تصویریں بھیجتے ہوئے آپ ان پر ڈرائنگ بھی کرسکیں گے۔ اس ایپ کی سب سے مزیدار بات اس میں گوگل ٹالک کا ہونا ہے جس کے ذریعے آپ بول کر اپنے دوستوں کو پیغام بھیج سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں گوگل بوٹ بھی موجود ہوگا یعنی جب آپ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوں اور گپ شپ کے لئے کوئی دوست دستیاب نہ ہو تو آپ اس بوٹ سے چیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال کا یہ بوٹ بڑی خوبصورتی سے اور فوراً جواب دے گا۔

گوگل ایلو میں محفوظ پیغامات بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لیے گوگل ایک عدد اور ایپلی کیشن ’’گوگل ڈو او‘‘ بھی لانے کا خواہش مند ہے۔ یہ دونوں ایپلی کیشنزاگلے چند ہفتوں میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔ گوگل ایلو کے فیچرز دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے یہ واٹس ایپ کی متبادل نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اچھی ایپلی کیشن ثابت ہوگی۔

Wednesday, March 2, 2016

دوران نماز کال کے شور سے پریشان افراد کیلئے "صلاتی" ایپ متعارف


اس ایپ کی بدولت نماز کی ادائیگی کے دوران کال آنے کی صورت میں نمازی کا موبائل خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک ) نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک موبائل فون بج اٹھنے سے پریشان افراد کے لیے  صلاتی  کے نام سے ایک ایپ متعارف کروا دی گئی ہے ۔
اس ایپ کی بدولت نماز کی ادائیگی کے دوران کال آنے کی صورت میں نمازی کا موبائل خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا ۔
اس حیرت انگیز ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے اینڈرائیڈ موبائل فون پر  صلاتی  کو ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔ اس ایپلی کیشن کو فعال کئے جانے کے بعد دوران نماز موبائل خوبخود ہی سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا ۔

روتے بچوں کو آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا دماغ کیلئے نقصان دہ ہے:ماہرین


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے اور سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں

لاہور - طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ روتے بچوں کو چپ کروانے کے لیے انہیں آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا ننھے دماغوں کے لیے نقصان دہ ہے ، ایسے بچے نہ صرف سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں بلکہ اپنے جذبات پر قابو پانا بھی نہیں سیکھ پاتے ۔
بچے ہمارے عہد کے کچھ زیادہ ہی چالاک ہیں ، روتے ، منہ بسورتے ان ننھے منے ضدی بچوں کو اگر آئی پیڈز یا اسمارٹ فونز تھما دیں تو چپ کر جاتے ہیں ۔ آج کے دور میں والدین کو بھی سہولت ہو گئی ، مارکیٹ جانا ہو یا کوئی کام کرنا ہو تو ننھے بچوں کو موبائل فونز پکڑا دیں ۔

تاہم امریکی طبی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو بچوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں ۔ 

Saturday, February 27, 2016

You Can Soon Download Films On Mobiles In 5 Seconds


In today’s mobile internet world, speed is the most thrilling aspect. This thrill can soon be a reality for you will soon be able to download films on mobile phone in just 5 seconds!

A Times of India report quoting NYT said that the University of Surrey is doing work on fifth-generation, or 5G, wireless technology. The work set to be completed in early 2018 will let you download “entire movies to smartphones or tablets in less than five seconds”, TOI said.

Notably, 5G is the term on everyone`s lips at the Mobile World Congress in Barcelona and a global race to develop it is under way.

5G will massively speed up the Internet and unlock the Internet of Things — making driverless cars and talking fridges a reality.

IoT, for a laymen, is a futuristic system where you can control almost everything — from TV to refrigerator, from air-cooling to coffee machine — with your smartphone.

Friday, February 26, 2016

برق رفتار ’’وائی گِگ‘‘ ٹیکنالوجی، ایچ ڈی ویڈیو سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ


دنیا بھر کے صارفین سست وائی فائی سے اتنے ہی پریشان ہیں جتنا انٹرنیٹ کی شروعات پر ٹیلی فون کے ذریعے انٹرنیٹ کھولا جاتا تھا لیکن اب ایک کمپنی نے وائی فائی کے انقلابی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس میں ایک ایچ ڈی ویڈیو کو صرف چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں وائی فائی کی رفتار اتنی ہی ہوتی ہے جتنا کیبل اور تاروں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اور اسے وائرلیس گیگابٹ (وائی گِگ) کہا گیا ہے۔ مظاہرے میں ایک ایچ ڈی ویڈیو صرف 4 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔
 
لندن:  انٹیل کے مطابق یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جو ڈیٹا شیئرنگ کو بدل کر رکھ دے گا۔ وائی گِگ ایک نیا وائی سپیکٹرم ( ریڈیو موج) استعمال کرتا ہے جسے IEEE 802.11ad کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت چلنے والے IEEE 802.11ac اور 802.11n بینڈز کی جگہ لے سکے گا اور 60 گیگا ہرٹز چینل پر کام کرتا ہے۔ وائی گِگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت آسانی سے ایک گیگا بائٹ ( جی بی ) ڈیٹا ایک سیکنڈ میں وائرلیس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انٹیل کے مطابق نہ صرف یہ مروجہ وائرلیس بینڈ پر کام کرتی ہے بلکہ ایک تکینک ’’بیم فارمنگ‘‘ کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو عموماً سنسر اور سمتی سگنل ٹرانسمیشن کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی حد صرف 10 میٹر یا 32 فٹ ہے جو بہت کم ہے لیکن طویل فاصلوں پر وائی فائی سگنل بھیجنے کیلئے ایک اور بینڈ IEEE 802.11ah موزوں ہے جو کم توانائی استعمال کرتا ہے لیکن بہت سست ہے۔ یہ دیہی اور دور دراز علاقوں کیلئے مناسب ہے جہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہو۔
-

لائی فائی سے ایک سیکنڈ میں 23 فلمیں ڈاﺅن لوڈ


ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک لائی فائی اسٹارٹ اپ کمپنی اولیڈکوم نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی اتنی تیز ہے کہ اس سے ایک سیکنڈ میں 23 ڈی وی ڈیز ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔
فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران لائی فائی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ایک ویڈیو اسمارٹ فون پر اسٹریم کرکے کیا گیا ۔ 
ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے۔
تاہم اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز فی الحال بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ آئندہ چند برسوں میں وائی فائی کی جگہ لائی فائی ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے گی ۔

Thursday, February 25, 2016

فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے ہیں۔ صارفین اب صرف انگوٹھے کے اشارے والا لائیک ہی نہیں بلکہ مختلف رد عمل دے پائیں گے۔
نیو یارک:  فیس بک نے لائیک کے ساتھ ساتھ جو خودکار بٹن متعارف کرائے ہیں ان کے استعمال سے صارف اپنے دوستوں کی پوسٹ پر کسی بھی جذبے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ادارے نے محسوس کیا ہے کہ صارفین کے پاس کسی پوسٹ پر رائے زنی کے اور بھی طریقے ہونا چاہئیں۔ ان بٹنوں میں ناپسندیدگی کا بٹن اب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ان بٹنوں کا اضافہ کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ صارفین کی رائے جاننے کے بعد متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بٹن اسپین اور آئرلینڈ کے صارفین گزشتہ برس اکتوبر سے استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل نے ایس ایم ایس کے متبادل نیا سسٹم متعارف کروا دیا


گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کر کے ایس ایم ایس کی بجائے آر سی ایس (رچ کمیونیکشن سروس) متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کر کے ایس ایم ایس کے متبادل سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے ۔
اب ایس ایم ایس کا نام آر سی ایس (رچ کمیونیکشن سروس) ہو گا جو نہ صرف صارفین کو تحریری پیغامات اور ایم ایم ایس بھیجنے میں مدد دے گا بلکہ ایموجیز، فائلز، گروپ چیٹس اور یہاں تک کہ پیغام پڑھنے پر پڑھے جانے کا فیچر بھی سامنے آئے گا ۔
گوگل کی طرف سے 800 موبائل آپریٹرز کی مدد سے یہ سسٹم اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا جائے گا ۔

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.