Showing posts with label Child's Health. Show all posts
Showing posts with label Child's Health. Show all posts

Friday, September 23, 2016

فاسٹ فوڈ اور برگر کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں، ماہرین صحت



فاسٹ فوڈ اور برگر کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں

برگراور فاسٹ فوڈ کے شوقین یہ جان لیں کہ ان کی اس عادت سے خون کے خلیات بگڑ سکتے ہیں اور ان میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔

برطانیہ کی سوانسیا یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور کھانوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دوسری جانب فاسٹ فوڈز میں یہ اجزا نہیں ہوتے اور ان کی کمی جسم اور خون کے خلیات کو متاثر کرتی ہے ۔ یہاں تک کہ جنک فوڈ خون کے خلیات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔  خون کے خلیات ( سیلز) ہی پھیپھڑوں کی آکسیجن جسم میں ہر مقام تک پہنچاتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خون کی خلیات کی صحت جسم کی اہم خبرنامہ ہوتی ہے۔

سوانسیا یونیورسٹی میں آنتوں اور ہاضمے کے ماہرین اور کینسر پر کام کرنے والے سائنسداں کہتے ہیں کہ خون کے خلیات خراب خوراک کی فوری نشاندہی کرسکتے ہیں چونکہ یہ خلیات ہڈیوں کے گودے میں پیدا ہوتے ہیں اسی لیے خراب غذا انہیں متاثر کرتی ہے۔ ایک صحتمند شخص کے جسم میں بھی 10 لاکھ خلیات میں سے 3 سے 5 خلیات تبدیل شدہ یا متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے ان میں یہ تبدیلی دُگنی ہوسکتی ہے۔ اس طرح آگے چل کر یہ کینسر سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔

Tuesday, August 16, 2016

وائرس اور ہم



وائرس اور ہم 

وائرس انتہائی چھوٹے جاندار ہیں جو زیادہ تر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں- یہ پیرا سائٹ کے طور پر انسانوں کے اندر بستے ہیں- پیرا سائٹ ان جانداروں کو کہتے ہیں جو اکیلے زندہ نہیں رہ سکتے بلکہ دوسرے جانداروں کے اندر رہ کر ہی زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنی خوراک بھی انھیں جانداروں ہی سے حاصل کرتے ہیں 

انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق انسانوں کے لیے وائرس صبح کے وقت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں- یعنی وائرس صبح کے وقت زیادہ آسانی کے ساتھ لوگوں کو بیمار کر سکتے ہیں- سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ان وباؤں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی جو زیادہ تباہی کی وجہ بنتی ہیں

اس تحقیق کے ایک اور پہلو کے مطابق یہ بات بھی اخذ کی گئی ہے کہ جو لوگ شفٹ کی صورت میں کام کرتے ہیں یعنی کبھی رات کو اور کبھی دن کو کام کرتے ہیں ان میں یہ وائرس زیادہ آسانی کے ساتھ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں

Sunday, August 7, 2016

ناول اور کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق


نیویارک: روزانہ صرف آدھے گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتا ہے جب کہ ناول پڑھنے کا اثر زیادہ گہرا ہوتا ہے۔

اس ضمن میں ایک 12 سالہ طویل مطالعہ کیا گیا جس کے لیے امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے 50 سال سے زائد عمر کے 3 ہزار سے زائد افراد کو مطالعے شائع کیا۔ مطالعے سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔

مطالعے میں شامل افراد سے ان کی صحت اور مطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور لوگوں کو 3 گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں پہلا گروہ مطالعہ نہیں کرتا تھا، دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے لوگ اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے رضاکار شامل تھے جب کہ زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں خواتین سرِ فہرست تھیں۔

مطالعہ ختم ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے۔ ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات، رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا۔

ماہرین نے بتایا کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمر بڑھ سکتی ہے، غالباً اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کتابوں کے مطالعے سے ذہنی مسرت اور سکون ملتا ہے اور دماغ کی اکتسابی صلاحیت بڑھتی ہے۔

Friday, July 22, 2016

سرخ گوشت گردوں کے لیے مضر ہے، تحقیق



سنگاپور: نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرخ گوشت کی بہتات ایک بڑی آبادی میں گردوں کی ناکارگی کی وجہ بن سکتی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپورکے ماہرین نے مشترکہ طور پر سنگاپور اور چینی افراد کا مطالعہ کیا جس میں 63 ہزار 257 چینی شہریوں میں کھانے کی عادات کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے 97 فیصد افراد سور اور دیگر جانداروں کا سرخ گوشت کھاتے تھے جب کہ 3 فیصد مچھلی اور مرغی کا گوشت کھاتے تھے جسے سفید گوشت کہا جاتا ہے۔

مطالعے کے 15 سال بعد تمام رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے جن افراد نے بہت زیادہ سرخ گوشت کھایا تھا ان میں سے کئی اینڈ اسٹیج رینل ڈزیز ( ای ایس آر ڈی) تک پہنچ گئے تھے، جن افراد نے بے تحاشہ سرخ گوشت کھایا تھا ان میں ای ایس آرڈی کا خطرہ 40 فیصد بڑھ گیا جب کہ دال، مرغی اور مچھلی کھانے والوں میں یہ کیفیت نہیں دیکھی گئی۔ اس کےعلاوہ ایک گروہ کو سرخ گوشت کی بجائے دیگر اقسام کے پروٹین کھلائے گئے تو ان میں ای ایس آر ڈی کا خطرہ 62 فیصد تک کم ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق بکرے اور گائے کے گوشت کی بجائے دیگر ذرائع سے پروٹین کے حصول کا طریقہ اختیار کرنے سے گردوں کےامراض سے بچا جاسکتا ہے اس لیے خوراک میں احتیاط سے گردوں کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے سرخ گوشت کھانے والے افراد کو دودھ، مچھلی، سبزیوں اور سفید گوشت کا استعمال بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

Tuesday, July 19, 2016

اسٹرابری کینسرسمیت دیگرامراض کے خلاف مؤثرہے، تحقیق



لندن: بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول اسٹرابری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف کینسرکوروکتا ہے بلکہ عمر کے ساتھ ساتھ لاحق نابینا پن کو بھی روکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹرابری میں نارنجییوں کے برابر وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود فائٹونیوٹریئنٹس صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتے ہیں۔  اس بنیاد پر اسٹرابری کو دل کا محافظ، جلن سے بچانے والا پھل اور سب سے بڑھ کر کینسر کو روکنے والی جادوئی نعمت قرار دیا جاسکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ
اسٹرابری میں کینسر روکنے والے اینٹی آکسیڈنٹس، اینتھوسائننس اور ایلیجک ایسڈ کی بھرپور مقدارموجود ہوتی ہے۔ اینتھوسیانن اسٹرابری کو سرخ رنگ دیتے ہیں لیکن وہ خون میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتے ہیں جو خلیات کو سرطان زدہ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابری کا استعمال پھیپھڑوں، معدے کی نالی، چھاتی اور زبان کے کینسر کی رسولی روکتے ہیں جب کہ اسٹرابری جگر کے کینسر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

بڑھاپا اور بصارت میں کمی
اسٹرابری میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آگے چل کر بصارت میں کمی کو روکتے ہیں۔ آرکائیوز آف اوپتھیلمولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق ہفتے میں اسٹرابری کی مناسب مقدار کھانے سے عمر سے وابستہ اندھے پن کا خطرہ 36 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسٹرابری کے دیگر فواد میں یہ بڑھاپے میں دماغی کارکردگی اور یادداشت کو برقرار رکھتی ہے۔ اگر حاملہ خواتین دن میں صرف 8 اسٹرابری کھائیں تو نہ صرف ان میں فولیٹ کی 20 فیصد ضروریات پوری ہوجاتی ہے بلکہ ان کی اولاد پر بھی اس کے مفید اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹرابری نظامِ ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید اور جلن و سوزش کو ختم کرنے کے حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔

Monday, July 4, 2016

اخروٹ اور شہد کے مکسچر کے فوائد


اخروٹ اور شہد کے مکسچر کے فوائد

آپ نے شہد کے فوائد کے بارے میں تو بہت کچھ سن رکھا ہوگا اور اسی طرح آپ کو اخروٹ کی افادیت کا بھی علم ہوگا لیکن اگر ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھایا جائے تو اس کے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز،پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں۔اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوتوسردیوں میں 100گرام شہد اور اخروٹ کھائیں۔اگر آپ کے سر میں درد ہوتو ادویات کھانے کی بجائے اس مکسچر کے ایک سے دو چمچ دن میں کھائیں،اس کی وجہ سے آپ کی یاداشت بھی مضبوط ہوگی۔ اگر آپ کو معدے میں السر کی تکلیف ہوتو 20گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں۔کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائیں۔

Saturday, June 25, 2016

ایل جی کا جدید ٹی وی جو مچھروں کو بھی بھگا سکتا ہے


معروف جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی اپنی نت نئی جدید مصنوعات کے حوالے سے مشہور ہے۔ انڈیا میں موجود اس کمپنی کے ذیلی ادارے نے ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو مچھروں کو بھگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آج کل زیکا ڈینگی وائرس انتہائی ملک مرض کی صورت میں موجود ہے جو کہ مچھر سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے مچھروں کو بھگانا انتہائی ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایل جی انڈیا کا متعارف کرایا گیا یہ ٹی وی ایسی آواز نکالتا ہے جو کہ انسانی کان نہیں سن سکتے البتہ وہ مچھروں کی سماعت پر بہت ناگوار گزرتی ہے اور مچھر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزیدار بات یہ ہے کہ یہ تکنیک ٹی وی کے آف ہونے کی صورت میں بھی کام جاری رکھ سکتی ہے۔ تاہم ایل جی کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹی وی مچھروں کے خلاف مزاحمت کرنے والی دیگر مصنوعات کی جگہ بالکل نہیں لینا چاہتا۔

یہ مچھر بھگاؤ ٹی وی دو مختلف ماڈلز میں 26500 اور 47500 بھارتی روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ ایل جی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹی وی بھارت کے علاوہ اگلے ماہ فلپائن اور سری لنکا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فی الحال کسی اور ملک میں یہ ٹی وی پیش نہیں کیا جائے گا۔

Wednesday, June 22, 2016

ہوائی جہازکا شور انسانی اعضا کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق


اسٹاک ہوم: تحقیق کے مطابق ہوائی جہاز کا شور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا کرنے کے ساتھ انسانی اعضا کے متاثر ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

سوئیڈن میں کی گئی تحقیق کے مطابق 2013 میں پوری دنیا میں طیاروں نے 6 کروڑ 40 لاکھ اڑانیں بھریں اور لینڈنگ کیں اور اگلے 10 سال میں اس میں مزید 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا اور اس سے طیاروں کا شور مزید بڑھے گا۔ ماہرین کے مطابق مصروف ایئرپورٹ کے قریب رہنے والے افراد خصوصاً رات کے وقت نیند میں خلل اور سانس لینے میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرین نے سوئیڈن میں ایئرپورٹ کے قریب رہنے والے 2 ہزار افراد کا سروے کیا جس میں لوگوں نے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کی۔ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا کہ جولوگ ایئرپورٹ کے شور کا سامنا کرتے ہیں وہ عام حالات کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ امراضِ قلب کا شکار ہوتے ہیں۔

سروے کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب اور روزانہ شور سننے والے افراد میں بلڈ پریشر کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ نوٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ انہی لوگوں میں خون کی رگوں کی سختی اور موٹائی بھی زیادہ دیکھی گئی جو امراضِ قلب اور فالج کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہےکہ طیاروں کا شور ہائی بلڈ پریشر اور جسمانی اعضا کو شدید نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

Wednesday, June 1, 2016

فالج سے بچانے کیلیے خون میں خردبینی مقناطیسی دانے شامل کرنے کا کامیاب تجربہ


لندن: ماہرین کے مطابق انسانی خون میں خردبینی مقناطیسی دانے شامل کرکے دواؤں کو 30 گنا تیزرفتاری سے خون میں داخل کرکے فالج کے تکلیف دہ مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی ماہرین نے مریضوں پر یہ طریقہ آزمایا ہے اور ان کے مطابق دماغ کی باریک رگوں میں خون کے پھٹکوں کو جلد از جلد نکالنا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن امریکی کمپنی پلس تھیراپیوٹکس کی اس کاوش کے ذریعے دوا کو بہت تیزی سے مطلوبہ لوتھڑے تک پہنچانا ممکن ہوتا ہے تاکہ وہ جمے ہوئے خون کو گھلا کر اس کی روانی کو ممکن بناسکے۔

اس علاج کو ’’مقناطیسی نفوذ‘‘ ( میگنیٹک انہانسڈ ڈفیوژن) کا نام دیا گیا ہےجو فالج کے علاج کی دوا کو 30 گنا رفتار سے جسم میں دھکیل سکتی ہے۔ فالج کے پانچ دوروں میں سے ایک دورا دماغ میں خون کے لوتھڑے کے پھنس جانے سے پڑتا ہے اور دماغ میں جہاں یہ لوتھڑا اٹکتا ہے وہاں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے اور مریض عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتا ہے۔

فالج اور دل کے دورے میں سب سے زیادہ اہمیت وقت کی ہوتی ہے اور مریض کو زندہ رکھنے یا معذوری سے بچانے کے لیے دوا کو بروقت دیا جانا ضروری ہوتا ہے جن میں خون پتلا کرنے والی ادویہ بھی شامل ہیں۔ ایک ایسی ہی دوا آلٹی پلیس ہے جو فالج کی صورت میں 4 گھنٹے کے اندر دی جانی ضروری ہے ورنہ دماغ کو جیسے جیسے خون کی فراہمی بند ہوتی جاتی ہے لاکھوں دماغی سیلز فی منٹ ختم ہوجاتے ہیں اور مریض تیزی سے معذوری کی جانب بڑھتا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلٹی پلیزدوا دینے کے فوراً بعد ہی مقناطیسی گولیوں کو انجکشن کے ذریعے خون میں شامل کیا جاتا ہے جن میں سے ہر دانے کی جسامت خون کے خلیے سے بھی کم ہوتی ہے اس کے بعد تیزی سے گھومتا ہوا مقناطیس مریض کے سرپر گھمایا جاتا ہے اور دوا خون کے لوتھڑے تک فوری طور پر پہنچ جاتی ہے اور اسے پگھلا کر مریض کو مزید معذوری اور موت سے بچاسکتی ہے۔ اپنا کام کرنے کے بعد یہ مقناطیسی دانے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے بین الاقوامی طور پر کئی مریضوں پر آزمایا گیا تو 33 فیصد افراد میں فالج کے باوجود بھی کوئی معذوری پیدا نہیں ہوئی۔

Thursday, May 26, 2016

خبردار! نیند کی بے قاعدگی کینسر کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق


طبی ماہرین کے مطابق بے قاعدہ نیند یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے کینسر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔

لندن:  جدید تحقیق کے مطابق شفٹوں میں کام کرنے والے افراد اور فضائی میزبانوں میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کے اندرونی ربط یا جسمانی اوقاتِ کار بار بار تبدیل ہونے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ محقیقن کے مطابق چھاتی کے کینسر میں عموماً 50 ہفتے کے بعد رسولی بنتی ہے لیکن بے باقاعدگی سے سونے یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے رسولی آٹھ ہفتے پہلے ظاہر ہونے لگتی ہے۔

Wednesday, March 9, 2016

تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن




چینی ڈاکٹروں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے انھیں علیحدہ کر دیا ہے۔
 
شنگھائی: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کی فنڈن یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے 12 گھنٹے کے طویل آپریش کے بعد دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے انھیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کا گیا۔ 
ان جڑواں بچوں کے والدین کا تعلق چین کے دو دراز علاقے گویٹو سے ہے۔ والدین تقریبا ایک ہزار میل کا سفر طے کرکے شنگھائی پہنچے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد بچوں کی حالت بہتر ہے تاہم انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Wednesday, January 6, 2016

Benefits Of Coffee & Oatmeal Body Scrub

We can tell you that this is very easy to get and make mask is the solution to all of your skin issues and coffee body scrub benefits. We are going to use all time favorite homemade mask and oatmeal body scrub recipe. Today we are going to use the best two things from your kitchen to get beautiful and healthy skin and I can tell you that this very easy to get and make mask is the solution to all of your skin issues, you not only would get beautiful  skin, healthy and smooth texture and other benefits with that and you can use it three times a week.


We are going to use my all time favorite homemade mask today and we are using oatmeal, you can use any kind of oat powder for that and we are going to use coffer with that, which maintain the suppleness of the skin and fight with cellulite perfectly, and it helps increase blood flow to the skin surface as well as it clean the dead cells perfectly, and with this mask you would be able to treat old patches of dead cells too which sometime we gather in duple layer skins of our body.


Benefits Of Coffee & Oatmeal Body Scrub

Here is a list that you need to make this magical body scrubber.
You need one cup of coffee grounds.
Half of the cup of oatmeal.
Half cup of caster sugar or sugar powder.
Half cup honey and two tablespoon of olive oil.


First of all you need to grind oatmeal to a fine powder; we don’t need the chunks or crushed ones, and then add all the dry ingredients in a large bowl and then add honey and oil in it and mix with spoon, but don’t mix too well, you can add homey if needed though.


Now you will be ready with a sticky consistency, with no dry ingredients left, you can add oil and some powdered cinnamon if you want, now you need to keep it aside and rub your body with wet loofah for a while and then apply this mask all over your body and let it get settle down and then scrub it all over in small circular motions and then let it on your body for another 20 minutes and take a worm shower and wash it off with loofah and water.
Apply baby oil after that and you can use it three times a week.

Wednesday, November 4, 2015

You Really Can Take Care of Your Child's Health and Here's How

One of the major issues that concerns a parent is the health of his/her child. Being the most important duty of a parent is to motivate a child to lead a healthy life, parents can have a positive impact on the health of their children simply by setting a beneficial example. Being a single person or in a relationship without children, it would probably be a tough task to sort out the difficulties other people of your age have when it comes to ensuring good health to a Child. But all we think about is how stressful it is and how to allocate quality time being around them. However, if you are a parent, it becomes even more stressful to look after them while you have to go to work!

But, the most wonderful experience one could get in a lifetime is just about being a parent. To watch your child prosper daily with good nutrition and self-independence is quite a thrill. On reading a couple of Child care literature material which provides you with tips on child care and parenthood, the role of being a parent can prove to be an amazing one. With some families, it could be more effective for one parent to stay home and look after the child.

Encouraging your child to take part in physical activities on a regular basis is very essential. Parents should also convince them to imbibe this activity as a part of their lives. It becomes even safer to accompany your children on a daily walk as it is an exercise that is considered to keep them in good shape. It is very important to consult a physician whenever a child is likely to have a problem related to the health. However minor the problem seems it is advisable to seek a physician's help since, they are delicate and require special attention.

A lot of planning and coordinating occurs no matter which phase your child is in. So, always make sure you are prepared to provide them the best of everything, watching them prosper healthy and fit. There is no mandatory rule as doing a lot of research when it comes to the wellbeing of your child. Take your own quality time researching, without failing to get an early start so as to feel fresh and healthy as they grow along with you for a lifetime. It is one of the important things to remember.

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.