Tuesday, August 16, 2016

وائرس اور ہم



وائرس اور ہم 

وائرس انتہائی چھوٹے جاندار ہیں جو زیادہ تر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں- یہ پیرا سائٹ کے طور پر انسانوں کے اندر بستے ہیں- پیرا سائٹ ان جانداروں کو کہتے ہیں جو اکیلے زندہ نہیں رہ سکتے بلکہ دوسرے جانداروں کے اندر رہ کر ہی زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنی خوراک بھی انھیں جانداروں ہی سے حاصل کرتے ہیں 

انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق انسانوں کے لیے وائرس صبح کے وقت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں- یعنی وائرس صبح کے وقت زیادہ آسانی کے ساتھ لوگوں کو بیمار کر سکتے ہیں- سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ان وباؤں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی جو زیادہ تباہی کی وجہ بنتی ہیں

اس تحقیق کے ایک اور پہلو کے مطابق یہ بات بھی اخذ کی گئی ہے کہ جو لوگ شفٹ کی صورت میں کام کرتے ہیں یعنی کبھی رات کو اور کبھی دن کو کام کرتے ہیں ان میں یہ وائرس زیادہ آسانی کے ساتھ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.