Monday, July 4, 2016

اخروٹ اور شہد کے مکسچر کے فوائد


اخروٹ اور شہد کے مکسچر کے فوائد

آپ نے شہد کے فوائد کے بارے میں تو بہت کچھ سن رکھا ہوگا اور اسی طرح آپ کو اخروٹ کی افادیت کا بھی علم ہوگا لیکن اگر ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھایا جائے تو اس کے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز،پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں۔اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوتوسردیوں میں 100گرام شہد اور اخروٹ کھائیں۔اگر آپ کے سر میں درد ہوتو ادویات کھانے کی بجائے اس مکسچر کے ایک سے دو چمچ دن میں کھائیں،اس کی وجہ سے آپ کی یاداشت بھی مضبوط ہوگی۔ اگر آپ کو معدے میں السر کی تکلیف ہوتو 20گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں۔کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائیں۔

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.