Friday, January 15, 2016

راولپنڈی میں چوری کے موبائل فونز کی کھلے عام فروخت

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ وارث خان اور گنج منڈی کی حدود میں چوری کے موبائل فونز سرعام فروخت کئے جا رہے ہیں جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے قیمتی موبائل فونز سستے داموں فروخت کئے جاتے ہیں جب کہ چور بازاروں میں فروخت ہونے والے موبائلز وارداتوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔
مہنگے ڈیجیٹل موبائل فونز سستے داموں خریدنے کے لئے شہریوں کی بھی بڑی تعداد ان چور بازاروں کا رخ کرتی ہے جہاں 20 سے 25 ہزار کے موبائل فونز 5 سے 8 ہزار روپے تک میں فروخت کئے جاتے ہیں، چور بازاروں میں موبائل بیچنے والے اور خریدار کے درمیان شناختی کارڈ کی شرط لازمی نہیں جب کہ سستے موبائل کے چکر میں بہت سے شہری بڑے جال میں بھی پھنس جاتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی خبر پر پولیس حرکت میں آئی اور چور بازار سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ چوری کے موبائل فونز فروخت کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے شہریوں سے پوچھ گچھ بھی شروع کردی ہے۔


Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.