Tuesday, January 19, 2016

بیٹری بچانی ہے تو بیٹری ڈاکٹر ضروری ہے




بیٹری ڈاکٹر ایک ایسی بیٹری سیونگ ایپ ہے جسے تقریباً سب جانتے ہیں اور اسے کبھی نہ کبھی استعمال بھی کیا ہوگا۔ اس
کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے فون کی بیٹری ٹائمنگ ڈبل کر دیتی ہے اور یہ کچھ حد تک صحیح بھی ہے۔

اس میں آپ ایک ہی کلک سے ان تمام ایپس کو بند کر سکتے ہیں جو بیٹری ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شاندار فیچر یہ ہے کہ یہ آپ کے فون کو تھوڑا سا جلدی بھی چارج کرتا ہے۔




بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ کا فون پہلے سے کم از کم 20 منٹ جلدی چارج ہوتا ہے۔ بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سی ایپ سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہے اور کتنی دیر تک فون اس بیٹری پر آن رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بیٹری کی حالت اور اس کا درجہ حرارت (temperature) بھی بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہت ہی اعلیٰ قسم کے بیٹری سیونگ موڈز ہیں جو بیٹری کا زیادہ دیر چلنا ممکن بناتے ہیں۔

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.