Thursday, September 17, 2015

مویشی منڈی ؛ جانوروں کو مصنوعی دانت لگا کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار


 

کراچی: سپرہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کو مصنوعی دانت لگاکر فروخت کرنے والے 10 رکنی گروہ کو پکڑلیا،

مویشی منڈی کی انتظامیہ نے سختی سے بیوپاریوں کو تاکید کی ہے کہ ایسا کوئی بھی جانور منڈی میں فروخت نہ کیا جائے جس کی قربانی جائز نہ ہو، ملزمان کے قبضے سے35 مویشی بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں مویشی منڈی کی انتظامیہ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے پاس سے ایک ہزار روپے والے جعلی کرنسی نوٹ بھی موجود تھے جعلساز بیوپاریوں کو دھوکا دے کر جعلی نوٹوں کے ذریعے مویشی خریدرہے تھے، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر رانا عمران نے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں کہ مویشی منڈی میں ایسے عناصر پر نظر رکھی جائے اور جعلسازی کی نگرانی کے لیے ہر بلاک میں چیکنگ کی جارہی ہے.

انھوں نے منڈی میں آنے والے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ خریداری سے قبل قربانی کے جانور کا مکمل جائزہ لیں اور اس بات کا اطمینان کرلیں کہ جانور میں مصنوعی سینگ، دانت یا کوئی اور نقص موجود نہ ہو، مصنوعی دانتوں اور سینگوں کو گلو یا چپکنے والی اشیا سے جوڑا جاتا ہے تاہم غور سے دیکھنے پر نقص واضح ہوجاتا ہے کیونکہ جانور کا مسوڑھا نیلا پڑجاتا ہے اور اندازہ ہوجاتا ہے کہ مصنوعی دانت جبڑے سے جوڑے گئے ہیں ۔

اسی طرح انھوں نے بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ لین دین کرتے ہوئے خیال رکھیں کوئی بھی شخص جعلی نوٹ سے ادائیگی نہ کررہا ہو انھوں نے عوام اور بیوپاریوں سے اپیل کی کہ وہ منڈی میں ایسی صورتحال پر منڈی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ جعلسازی کرنے والے افراد کو پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جاسکے۔

Unknown

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.