اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جب کہ انہوں نے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بیٹے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نوازشریف دبئی کے ایک روزہ دورے سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے دوبئی میں زابل محل میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اُمور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
اس سے پہلے وزیراعظم کی آمد پر متحدہ عرب امارات کے ثقافت اور نوجوانوں کے اُمور کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور خزانے کے وزیر مملکت شیخ عبید نے شاہی فضائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کا یہ دورہ یو اے ای کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور گہری محبت کا اظہار ہے ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی ثقافت ، تاریخ اور باہمی چارے پر مبنی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment