اگر آپ نے اپنے موبائل فون کا بغور معائنہ کیا ہے تو کیمرے کے ساتھ ایک چھوٹا سوراخ ضرور دیکھا ہوگا، لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ یہ سوراخ آخر کس مقصد کیلئے رکھا جاتا ہے، اور اس کا کام کیا ہے؟
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کے موبائل فون میں بھی ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہے تو یہ کیمرے کا حصہ نہیں بلکہ ایک مائیکروفون ہے۔ یہ کوئی عام مائیکروفون نہیں، کیونکہ یہ کال کے دوران آپ کے اردگرد ہونے والے شور شرابے کو دور کھتا ہے اور سننے والے کو آپ کی صاف آواز پہنچاتا ہے۔ موبائل فون بنانے والی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کی تشہیر میں اس کو ضرور پوائنٹ کرتی ہیں، لیکن شاید آپ کو اس بارے میں علم نہ ہو۔
0 comments:
Post a Comment