Tuesday, March 8, 2016

اسٹیٹ بینک نے اصلی نوٹ کی پہچان کیلئے ایپلیکیشن متعارف کرا دی


"روپے کو پہچانو" کے عنوان سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی

کراچی - اصلی نوٹ کو کیسے پرکھیں ؟ اسٹیٹ بینک نے روپے کے سیکیورٹی فیچرز بتانے والی ویڈیو اور موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ۔
"روپے کو پہچانو" کے عنوان سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے چلائی گئی مہم کے تحت اب ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلیکیشن بھی متعارف کرا دی گئی ہیں ۔
اسمارٹ فون ایپلیکیشن " پاکستانی بینک نوٹس" ایپل اور اینڈ رائیڈ پلیٹ فارم پر چل سکے گی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی آگاہی کے لیے ایپلیکیشن میں اصلی کرنسی نوٹ کی خصوصیات بتائی گئی ہیں ۔

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.