Showing posts with label news. Show all posts
Showing posts with label news. Show all posts

Tuesday, August 30, 2016

ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی


ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی 

موجودہ دور میں ٹیلی ویژن کی جو جدید ترین ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دستیاب ہے وہ "فور کے " ہے- اس ٹیکنالوجی کے ٹی وی کافی مہنگے ہیں - جبکہ اس ٹیکنالوجی سے پہلے" یو ایچ ڈی" ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی تھی- "یو ایچ ڈی " کا مطلب الٹرا ہائی ڈفیشنسی ہے - یو ایچ ڈی سے پہلے جو ٹیکنالوجی چل رہی تھی اس کا نام "ایچ ڈی" ہے- لیکن اب جاپان میں ٹی وی کی ایک اور ٹیکنالوجی پر ریسرچ ہو رہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا نام ہے "ایٹ کے ٹیکنالوجی" 

"ایٹ کے ٹیکنالوجی" پر دو مشہور زمانہ کومپنیوں کی مشترکہ ٹیم کم کر رہی ہے- جن میں سے ایک پینا سونک اور دوسری سونی ہے- "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کو سپر ہائی ویژن ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے- یہ ٹیم سٹریمنگ اور کمپریشن ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں تا کہ "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کے سگنلز کو عام براڈبینڈ پر براڈکاسٹ کیا جانے - دلچسپی کی بات یہ ہے کے اس وقت مارکیٹ میں ایٹ کے ٹیکنالوجی کا ٹی وی بک رہا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں کروڑوں ہے - اور یہ ٹی وی شارپ کومپنی کا تیار کردہ ہے 

Tuesday, August 23, 2016

فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی


فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی

سماجی رابطوں کی مشہور زمانہ ویب سائٹ فیس بک نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرا دی ہے- اس ایپ کا نام لائف سٹیج رکھا گیا ہے- لائف سٹیج کے یوزر اپنی من پسند تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں - مزے کی بات یہ ہے کہ اپ لوڈ ڈ ڈیٹا کو پھر ویڈیو پروفائل کی شکل دے دی جاتی ہے- لائف سٹیج فیس بک سے کافی حد تک مختلف فیچرز بھی سموے ہوے ہے- فیس بک میں آپ اپنی پوسٹس کو پبلک بھی رکھ سکتے ہیں اور پرائیویٹ بھی- مگر لائف سٹیج میں آپ کی تمام پوسٹس پبلک ہی ہوتی ہیں- یعنی آپ کی شئیر کی گئی ویڈیو تمام یوزرز دیکھ سکتے ہیں

لائف سٹیج کے بانی کا کہنا ہے کہ لائف سٹیج کو بنانے کا مقصد سکول کے بچوں میں محض رابطہ قائم رکھنا ہے-لائف سٹیج کے گروپ میں بچوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہونے پر یوزر دوسرے یوزرز کا پروفائل دیکھ سکتا ہے- ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق لائف اسٹیج میں سیکورٹی کے متعلق خدشات موجود ہیں

Tuesday, February 9, 2016

ملک میں تھری وفور جی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی



اسلام آباد: ملک میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق نومبر2015 میں یہ تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار تھی تاہم دسمبر2015 میں یہ تعداد بڑھ کر2کروڑ36 لاکھ50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایک ماہ کے دوران اس سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد میں20لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبی لنک کے تھری جی صارفین کی تعداد72 لاکھ 40 ہزار، زونگ 47 لاکھ 50 ہزار تھری جی جبکہ 2لاکھ 82ہزار فور جی، ٹیلی نار63 لاکھ70ہزار، یو فون43 لاکھ جبکہ وارد دو لاکھ 14 ہزار صارفین کو یہ سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

Tuesday, January 19, 2016

بیٹری بچانی ہے تو بیٹری ڈاکٹر ضروری ہے




بیٹری ڈاکٹر ایک ایسی بیٹری سیونگ ایپ ہے جسے تقریباً سب جانتے ہیں اور اسے کبھی نہ کبھی استعمال بھی کیا ہوگا۔ اس
کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے فون کی بیٹری ٹائمنگ ڈبل کر دیتی ہے اور یہ کچھ حد تک صحیح بھی ہے۔

اس میں آپ ایک ہی کلک سے ان تمام ایپس کو بند کر سکتے ہیں جو بیٹری ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شاندار فیچر یہ ہے کہ یہ آپ کے فون کو تھوڑا سا جلدی بھی چارج کرتا ہے۔




بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ کا فون پہلے سے کم از کم 20 منٹ جلدی چارج ہوتا ہے۔ بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سی ایپ سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہے اور کتنی دیر تک فون اس بیٹری پر آن رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بیٹری کی حالت اور اس کا درجہ حرارت (temperature) بھی بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہت ہی اعلیٰ قسم کے بیٹری سیونگ موڈز ہیں جو بیٹری کا زیادہ دیر چلنا ممکن بناتے ہیں۔

Friday, January 15, 2016

پانچ سال بعد واپسی، محمد عامر نے پہلی وکٹ بھی حاصل کر لی

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے محمد عامر پہلے ہی میچ میں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی محمد عامر کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا تاہم شاہد آفریدی کیچ پکڑنے میں ناکام رہے جس کے بعد صہیب مقصود نے بھی ان کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا جس پر محمد عامر خاصے مایوس نظر آئے۔ کھیل کے اختتامی اوورز میں ہنری نے محمد عامر کی گیند پر شاٹ مارا جو سیدھا شاہد خان آفریدی کی جانب گیا اور یوں محمد عامر پہلی وکٹ حاصل    کرنے میں کامیاب ہو گئے۔


 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.