Showing posts with label New year 2016. Show all posts
Showing posts with label New year 2016. Show all posts

Wednesday, November 16, 2016

Nail Art Designs



Nail Art Designs

Latest Collection Of Nail Art Designs brings for you a keenly chosen pattern gallery that you would like opting for. It covers a range of artistic designs and patterns that are suitable for teens, young women and ladies belonging to any age group. Further, they are well suited to apply with funky, casual, semi-formal and formal makeup. Being young, is always a fun. And it never depends upon the age you have. It is reflected the way you deal with things, enjoy different moments and create happiness out of unexpected or ignored things, that others don’t enjoy.


You can add to the colors and joy of this most awaited festival by trying new and different nail arts. Obviously, women are more concerned about looking fragile, elegant and unique on every event, no matter from which age group they belong to. Keeping that thing in view, you will find a different range for recommended nail arts in this article for teens, girls and women.


The choice of colors is a depiction of your cognitive reflection, so have this wide range of nail paints that will suit your peculiar dresses collection, as well, and make your festival a memorable for coming years. The excitement of nail art is no less than any other relishing activity for girls. For that, it is meaningful to share a special collection for this colorful aspect of making up the girls on the eve of any festival.


Peachy Nails

A lot of girls will like a fashion peach nail polish with a soft gloss by its summer freshness and original pattern. Small patterns on a transparent background make up a complex geometric pattern, complemented a strict design. You can do such a manicure to study or work, any festive event.


Orange Nails

The combination of black and white colors in manicure has become a familiar classic for a long time, but adding of orange color looks fashionable and stylish. Intricate black curls on a white glossy polish add sophistication to the design. 


Rainbow

All the young girls should try this fancy art on an event. Just put out different paints and make a perfect range. It is very important to have this collection every time in your hand. This nail art match with every attire you wear on a festival.


Sequins On Nails

This trendy nail design is for the playful and outrageous girls. Mixing in a design with different decorations contrast is bound to attract attention. The ring finger nail is glamorously decorated with sequins in contrasting stripes.


Butterfly Nails

This Ombre look nail trick with butterflies on the two middle fingers are looking breathtaking. The Ombre is perfectly done.



Romantic Red

Red color is one of the hottest of all colors. A lot has changes about the nail color and one of the recently introduced technique is nail art designs.



Leopard

Leopard prints are a trend nowadays. From clothes to shoes to bags and even to nail art designs, they have been conquering the modern fashion world. This design looks really pretty and fancy.


Glitters On Nails

Glitters are very unique that they make you feel simply out of this world. It brightens up the move and sends sparkles in dull moments. It’s not that hard to fall in love with glitter on your nails. It’s without a doubt that everyone just adores glitter nail art.



Floral Nails

Check out the lovable, quirky, cute and exceedingly precise design that is inspiring the freshest nail art tendencies and inspiring the most well liked nail art trends!



Monday, October 31, 2016

Latest Winter Dresses


Gul Ahmed brings us amazing collections each season and they are definitely the ones to look out for. The variety offered by Gul Ahmed not only stands among the top brands of Pakistan in this category, but it also consistently proves worthy of its customers by producing high quality clothes that appeal to its clientele on a whole new level. In the past years, Gul Ahmed did not have to face fierce competition from other brands in the market but in the recent years, the competition has increased immensely. But we can see that he has managed to compete every latest brand through his innovative latest collection for fall winter 2016-2017.





Tuesday, October 25, 2016

Lawn Suits With Tulip Shalwar



Lawn Suits With Tulip Shalwar 

The list of fashion lovers starts with college, school and university girls. They love to wear fashion clothes which have new and unique prints. These days embroidered casual and formal outfits are indicating the latest trends. Here you will find a variety of shades and themes. Pakistani fashion artists are making their main point of focus on latest designing trend.



Lala fashion hub is famous for its printed and embroidered lawn series. Its outlets are easily accessible for fashion loving people. They know very well how to find their way. They know how to look stylish and elegant. They move towards a superb fashion hub in order to find decent new fashion dress. Sana and Samia are also participating to encourage our ladies who are waiting for a chance.



Exclusive arrivals of brands are the best choice for upcoming festivals. In this post you will see that cotton fabric is also used in this midsummer exhibition. Complete details with prices of outfits are already available on few online shopping websites. Now start scrolling down and check out more interesting features about these clothes.




Thursday, October 6, 2016

الیکٹرک گاڑیوں نے تیل کی منڈیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی




الیکٹرک گاڑیوں نے تیل کی منڈیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے حالیہ برسوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے جس کی ترقی نے تیل کی منڈیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔  اقتصادی خبروں کے لیے مخصوص خبر رساں ایجنسی “بلوم برگ” نے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کا تیزی سے ترقی کرنا تیل کی منڈیوں میں آئندہ بحران کا مرکزی سبب بنے گا جب کہ گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے بھی اس نوعیت کی گاڑیوں کی مانگ میں بے پناہ اضافے کی تصدیق کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ 6 برسوں کے دوران الیکٹرک گاڑیاں پوری دنیا میں چھا جائیں گی اور پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی روایتی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے جاری اضافے کے نتیجے میں محض آئندہ سات برسوں کے دوران تیل کی عالمی مانگ میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی آجائے گی اور اس مقدار میں عالمی مانگ میں کمی آنے سے یقینی طور پر تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں حد تک کمی واقع ہوگی۔ گزشتہ برسوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے بالخصوص فی بیرل 100 ڈالر کی قیمت تجاوز کرنے کے سبب الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو عالمی سطح پر انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔

بلوم برگ کے مطابق دنیا میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں نے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے کہ بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا آغاز اوسطا 30 ہزار ڈالر کی قیمت سے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی اس شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں اور اس سلسلے میں مزید سستی گاڑیاں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2022 تک الیکٹرک گاڑی کی قیمت روایتی گاڑی کے برابر ہوجائے گی اور یہ وہ نقطہ ہے جہاں سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافے کا آغاز ہوجائے گا۔

Monday, September 5, 2016

آدھے سر کا درد، عارضہ قلب کا پیش خیمہ



آدھے سر کا درد، عارضہ قلب کا پیش خیمہ 

حال ہی میں ایک برطانوی طبی رسالہ میں یہ رپورٹ شائع کی گئی ہے کہ جو خواتین آدھے سر کے درد میں اکثر مبتلا رہتی ہیں وہ مستقبل میں عارضہ قلب کا بھی شکار ہو سکتی ہیں- جرمنی اور امریکہ کی ایک مشترکہ ریسرچ کے مطابق خواتین میں آدھے سر کی درد کی بیماری سے قبل عارضہ قلب کی بلکل بھی شکایت نہیں تھی- تقریباً ایک لاکھ خواتین کے چیک اپ کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو خواتین آدھے سر کی درد جیسی بیماری کا شکار ہوئی ہیں وہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد عارضہ قلب کی شکایت کرتی ہوئی پائی گئیں

طبی ماہرین ایک میڈیکل اصطلاح "اورا" استعمال کرتے ہیں - "اورا " اس کیفیت کو کہتے ہیں کہ جس میں خواتین آدھے سر کی درد سے پہلے یا بعد میں آنکھوں کے سامنے روشنی کی جھماکے محسوس کرتی ہیں اور اسی حالت میں کسی منظر کا کچھ حصہ دکھائی دیتا ہے اور کچھ نہیں اور مریض کو اپنا توازن برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے- تحقیق سے اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ وہ خواتین جو "اورا" کا شکار ہوتی ہیں ان میں فالج کے اٹیک کے چانسز پچاس فیصد بڑھ جاتے ہیں

Tuesday, August 30, 2016

ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی


ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی 

موجودہ دور میں ٹیلی ویژن کی جو جدید ترین ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دستیاب ہے وہ "فور کے " ہے- اس ٹیکنالوجی کے ٹی وی کافی مہنگے ہیں - جبکہ اس ٹیکنالوجی سے پہلے" یو ایچ ڈی" ٹیلی ویژن کی جدید ترین ٹیکنالوجی تھی- "یو ایچ ڈی " کا مطلب الٹرا ہائی ڈفیشنسی ہے - یو ایچ ڈی سے پہلے جو ٹیکنالوجی چل رہی تھی اس کا نام "ایچ ڈی" ہے- لیکن اب جاپان میں ٹی وی کی ایک اور ٹیکنالوجی پر ریسرچ ہو رہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا نام ہے "ایٹ کے ٹیکنالوجی" 

"ایٹ کے ٹیکنالوجی" پر دو مشہور زمانہ کومپنیوں کی مشترکہ ٹیم کم کر رہی ہے- جن میں سے ایک پینا سونک اور دوسری سونی ہے- "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کو سپر ہائی ویژن ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے- یہ ٹیم سٹریمنگ اور کمپریشن ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں تا کہ "ایٹ کے ٹیکنالوجی" کے سگنلز کو عام براڈبینڈ پر براڈکاسٹ کیا جانے - دلچسپی کی بات یہ ہے کے اس وقت مارکیٹ میں ایٹ کے ٹیکنالوجی کا ٹی وی بک رہا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں کروڑوں ہے - اور یہ ٹی وی شارپ کومپنی کا تیار کردہ ہے 

Tuesday, August 23, 2016

فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی


فیس بک نے بچوں کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی

سماجی رابطوں کی مشہور زمانہ ویب سائٹ فیس بک نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرا دی ہے- اس ایپ کا نام لائف سٹیج رکھا گیا ہے- لائف سٹیج کے یوزر اپنی من پسند تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں - مزے کی بات یہ ہے کہ اپ لوڈ ڈ ڈیٹا کو پھر ویڈیو پروفائل کی شکل دے دی جاتی ہے- لائف سٹیج فیس بک سے کافی حد تک مختلف فیچرز بھی سموے ہوے ہے- فیس بک میں آپ اپنی پوسٹس کو پبلک بھی رکھ سکتے ہیں اور پرائیویٹ بھی- مگر لائف سٹیج میں آپ کی تمام پوسٹس پبلک ہی ہوتی ہیں- یعنی آپ کی شئیر کی گئی ویڈیو تمام یوزرز دیکھ سکتے ہیں

لائف سٹیج کے بانی کا کہنا ہے کہ لائف سٹیج کو بنانے کا مقصد سکول کے بچوں میں محض رابطہ قائم رکھنا ہے-لائف سٹیج کے گروپ میں بچوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہونے پر یوزر دوسرے یوزرز کا پروفائل دیکھ سکتا ہے- ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق لائف اسٹیج میں سیکورٹی کے متعلق خدشات موجود ہیں

Tuesday, August 16, 2016

وائرس اور ہم



وائرس اور ہم 

وائرس انتہائی چھوٹے جاندار ہیں جو زیادہ تر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں- یہ پیرا سائٹ کے طور پر انسانوں کے اندر بستے ہیں- پیرا سائٹ ان جانداروں کو کہتے ہیں جو اکیلے زندہ نہیں رہ سکتے بلکہ دوسرے جانداروں کے اندر رہ کر ہی زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنی خوراک بھی انھیں جانداروں ہی سے حاصل کرتے ہیں 

انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق انسانوں کے لیے وائرس صبح کے وقت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں- یعنی وائرس صبح کے وقت زیادہ آسانی کے ساتھ لوگوں کو بیمار کر سکتے ہیں- سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ان وباؤں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی جو زیادہ تباہی کی وجہ بنتی ہیں

اس تحقیق کے ایک اور پہلو کے مطابق یہ بات بھی اخذ کی گئی ہے کہ جو لوگ شفٹ کی صورت میں کام کرتے ہیں یعنی کبھی رات کو اور کبھی دن کو کام کرتے ہیں ان میں یہ وائرس زیادہ آسانی کے ساتھ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں

Tuesday, August 2, 2016

عروسی ملبوسات کے نئے چلن


شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے  لیے عروسی ملبوسات کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ وہ پوری محفل میں یکتا دکھائی دے، گزشتہ چند برسوں میں اسی وجہ سے جہاں فیشن کی صنعت میں تیزی سے بدلاؤ آیا ہے، وہیں عروسی ملبوسات بھی اب گنی چنی بندشوں سے آزاد ہو چکے ہیں اور اب ان میں بھی کافی تنوع نظر آرہا ہے۔

ماضی میں دلہنوں کا لباس گوٹا لگے ہوئے سرخ رنگ  کے بنارسی غرارے، سرخ  چمک دار ساٹن کی  اونچی قمیص اور ٹشو یا جارجٹ کے دوپٹے پر مشتمل ہوتا تھا، جس کی کناری پر گوٹا اورکرن وغیرہ لگائی جاتی تھی۔ تاہم شادی بیاہ کی تقریبات میں وقت کے حساب سے جو تبدیلی آئی، تو عروسی ملبوس نے بھی فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔ اب دلہنیں، باقاعدہ ڈیزائنرز کی خدمات لے کر اپنا لباس ڈیزائن کرواتی ہیں۔ دراصل دلہنوں کے کپڑوں کی ایک تھیم ہوتی ہے، جس میں قدیم پس منظر کے ساتھ ساتھ جدید رحجان بھی جھلکتا ہے۔ عروسی لباس کی تیاری کوئی آسان کار نہیں رہا، ڈیزائنرز ایک ایک لباس پر بے انتہا محنت کرتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی قیمت اب لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہے۔

یہ ملبوسات اتنے خوب صورت اور  دل کش ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر مغلیہ دور کی یاد آ جاتی ہیں، ان میں کلاسیکی جھلک آج کل کی دلہنوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ عروسی لباس میں میرون، گرے، گلابی، گولڈ بلیو اور سینڈ رنگ نمایاں ہیں، جن پر ہلکا سا  نگوں، اسٹون، ڈوری، زردوزی، کندن، شیشے، موتیوں، دبکے، زری وغیرہ کا کام کیا جاتا ہے، انہیں بروکیڈ، ویلوٹ، راسلک، اور سلک  کے کٹ ورک اور پیچ ورک سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے۔

غرارہ
اب ہمارے ہاں عروسی ملبوسات مخصوص رنگوں کی بندش سے آزاد ہو چکے ہیں۔ آج کل بھاری کام بنوانے کی جگہ لباس کے کٹس پر زور دیا جا رہا ہے، اسی لیے ڈیزائنرز  دلہن کے علاوہ بھی خواتین اور لڑکیوں  کے حساب سے مختلف رنگوں، سفید، گلابی فیروزی پرپل، گرے، رسٹ، گرین وغیرہ اور اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھ منفرد غرارے متعارف کرا رہے ہیں، جن پر پرل، کرسٹل دبکہ، تلہ اور دیگر کام کیے جاتے ہیں۔ یہ لباس اتنے خوب صورت ہیں کہ  دیکھنے والا لمحہ بھر کو مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے۔ قیمتی ملبوسات کی تیاری میں روایتی انداز کے ساتھ ساتھ جدت کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ چھوٹی قمیصوں کے علاوہ لمبی کھلی چاک والی قمیصیں بھی غراورں کے ساتھ بہت دیدہ زیب لگتی ہیں۔

اب تو ہر رنگ کا گوٹا  بھی دست یاب ہے۔ ایسے قیمتی ملبوسات پر گوٹے کے کام کی مانگ بڑھ رہی ہے، جو دیکھنے میں بہت بھلا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈھاکا پائجامہ، کیولٹس، کم گھیر اور ڈبل فرل والے غرارے بھی بہت پسند کیے جا رہے ہیں۔ پہلے کام دار یا بھری ہوئی قمیصوں کا فیشن  عروج پر تھا، مگر اب غراروں کی قمیصوں پر گلے آستین یا فرنٹ اوپن شیپ میں کام کروایا جا رہا ہے۔ دوپٹے کی ماتھا پٹی بھاری کام دار ہوتی ہے، کناروں پر پتلی بیل  سے اسے سجایا جاتا ہے، اس کے علاوہ جالی کے دوپٹوں پرنفیس کام بھی دلہنوں کے لباس کا حصہ ہیں۔

شرارے
ملبوسات کی اب اپنی دنیا اور منفرد پہچان بن چکی ہے، درزیوں کی جگہ ڈیزائنرز نے لے لی ہے، چھوٹی چھوٹی دکانوں سے نکل کر یہ فیشن ایبل بوتیک تک چلے گئے ہیں، یہ کہا جائے، تو غلط نہیں ہوگا کہ ملبوسات کی تیاری گلی محلوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ دھیرے دھیرے ایک صنعت کا روپ دھار چکی ہے، جو بے انتہا گلیمرس اور اسٹائلش پوشاک متعارف کرانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

شراروں کی اتنی اقسام دست یاب ہیں کہ خریدنے والا شش و پنچ میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ کیا خریدے اور کیا نہیں؟ ایک نیا رجحان جو عروسی لباس میں دکھائی دے رہا ہے، وہ مغربی اور مشرقی انداز کا امتزاج ہے، اس وجہ سے ان میں بے تحاشا اقسام مل جاتی ہیں، جیسے شراروں کے ساتھ گاؤن چل رہے ہیں، جن پر نگوں کا نفیس کام اپنی بہار دکھا رہا  ہے۔ بغیر آستینوں کے کوٹ اور بھاری کام دار لانگ ٹیل شرٹ بھی شراروں کی دیدہ زیبی کو بڑھا رہے ہیں۔ ’ڈراپ کارنر‘ کے بعد ’فرنٹ ڈراپ‘ قمیصوں کا رواج بھی مقبول ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے روایتی لباسوں کا ایک جدید انداز سامنے آیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ لباس اب صرف عروسی ملبوس نہیں رہے، بلکہ عام لڑکیاں بھی اسے پہن رہی ہیں۔ شام کی تقریبات کے حساب سے سنہری، چمکتے دمکتے  شرارے قریبی رشتے دار خواتین اور کزن کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

مغربی رجحان کو ذہن میں رکھتے ہوئے غرارے یا شرارے کے ساتھ میکسی اور جالی کا دوپٹا پہنا جا رہا ہے۔ بنارسی پٹیاں لگا کر شراروں کی زیبائش بڑھائی جا رہی ہے، ان پر نفاست سے کیا گیا کام لباس کی خوب صورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈیزائنرز شراروں، غراروں پر کندن، پرل، کورے دبکے اور ڈائمنڈ کے کام کرواتے ہیں، جو بہت دنوں تک خراب نہیں ہوتا۔

لہنگا
آج کل لہنگوں میں کام دانی اور فرنچ کام پسند کیا جا رہا ہے۔ مغربی انداز کی لمبی اور چھوٹی میکسی لہنگوں کے ساتھ بنوائی جا رہی ہیں، جو جدت اور روایت کا ایک اچھا امتزاج ہے۔ ہلکے اور گہرے رنگ کے لہنگوں کے ساتھ کام والے دوپٹے، چوڑے یا پتلے بارڈر پر  باریک نفیس کام بھی فیشن میں ہیں۔

بازار میں ایسے ایسے کام دار شرارے، لہنگے اور غرارے  دست یاب ہیں کہ دیکھنے والوں کی نگاہیں ان پر سے نہیں ہٹتیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری آج کل کی دلہنیں اس بدلتے ہوئے رواج سے استفادہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Tuesday, July 19, 2016

اسٹرابری کینسرسمیت دیگرامراض کے خلاف مؤثرہے، تحقیق



لندن: بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول اسٹرابری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف کینسرکوروکتا ہے بلکہ عمر کے ساتھ ساتھ لاحق نابینا پن کو بھی روکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹرابری میں نارنجییوں کے برابر وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود فائٹونیوٹریئنٹس صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتے ہیں۔  اس بنیاد پر اسٹرابری کو دل کا محافظ، جلن سے بچانے والا پھل اور سب سے بڑھ کر کینسر کو روکنے والی جادوئی نعمت قرار دیا جاسکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ
اسٹرابری میں کینسر روکنے والے اینٹی آکسیڈنٹس، اینتھوسائننس اور ایلیجک ایسڈ کی بھرپور مقدارموجود ہوتی ہے۔ اینتھوسیانن اسٹرابری کو سرخ رنگ دیتے ہیں لیکن وہ خون میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتے ہیں جو خلیات کو سرطان زدہ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابری کا استعمال پھیپھڑوں، معدے کی نالی، چھاتی اور زبان کے کینسر کی رسولی روکتے ہیں جب کہ اسٹرابری جگر کے کینسر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

بڑھاپا اور بصارت میں کمی
اسٹرابری میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آگے چل کر بصارت میں کمی کو روکتے ہیں۔ آرکائیوز آف اوپتھیلمولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق ہفتے میں اسٹرابری کی مناسب مقدار کھانے سے عمر سے وابستہ اندھے پن کا خطرہ 36 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسٹرابری کے دیگر فواد میں یہ بڑھاپے میں دماغی کارکردگی اور یادداشت کو برقرار رکھتی ہے۔ اگر حاملہ خواتین دن میں صرف 8 اسٹرابری کھائیں تو نہ صرف ان میں فولیٹ کی 20 فیصد ضروریات پوری ہوجاتی ہے بلکہ ان کی اولاد پر بھی اس کے مفید اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹرابری نظامِ ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید اور جلن و سوزش کو ختم کرنے کے حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔

Monday, May 16, 2016

یوٹیوب کے مدمقابل ویب سائٹ لانے کا منصوبہ


معروف امریکی ای کامرس کمپنی امیزون، یوٹیوب کے مقابلے پر ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ لائیگی۔

لاہور: (نیٹ نیوز) امیزون کی ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ پر صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز سے کمائی بھی کر سکیں گے۔ ویڈیو سٹریمنگ کے حوالے سے کئی ویب سائٹس موجود ہیں لیکن گوگل کی ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینا کافی مشکل کام ہے لیکن اب معروف ای کامرس کمپنی جو ویڈیوز ویب سائٹ لانے جا رہی ہے اس کے منفرد فیچرز کی اطلاع نے یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس نئی ویب سائٹ پر صارفین اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اس سے کمائی بھی کر سکیں گے۔ صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کی ویڈیوز جو چاہے مفت ڈاؤن لوڈ کر لے یا کرائے پر لے سکے۔ اس کے علاوہ ویڈیوز کی فروخت بھی ممکن ہو گی۔ ویب سائٹ کی شرط صرف یہ ہو گی کہ ویڈیوز اعلیٰ معیار یعنی ایچ ڈی کوالٹی کی ہوں۔ صارفین اپنی ویڈیوز کے حوالے سے دیگر معلومات بھی جان سکیں گے مثلاً کتنے دورانیے تک ان کی ویڈیوز دیکھی گئیں، کس ویڈیو سے کتنی کمائی ہوئی، کمائی کی مکمل تفصیلات اور سبسکرائبرز کی تعداد، اس کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل میڈیا کمپنیز سے بھی بات طے کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس ویب سائٹ پر موجود ویڈیوز اپنے صارفین کو دکھا سکیں۔

Wednesday, March 9, 2016

تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن




چینی ڈاکٹروں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے انھیں علیحدہ کر دیا ہے۔
 
شنگھائی: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کی فنڈن یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے 12 گھنٹے کے طویل آپریش کے بعد دھڑ جڑے بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے انھیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کا گیا۔ 
ان جڑواں بچوں کے والدین کا تعلق چین کے دو دراز علاقے گویٹو سے ہے۔ والدین تقریبا ایک ہزار میل کا سفر طے کرکے شنگھائی پہنچے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد بچوں کی حالت بہتر ہے تاہم انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Thursday, January 21, 2016

نوکیا لومیافون کا سافٹ ویئر باآسانی ری انسٹال کریں


ویسے تو اینڈروئیڈ فونز سب سے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ اینڈروئیڈ کے اوپن سورس ہونے کی وجہ سے اس کے سستے مہنگے ہر قسم کے فون دستیاب ہیں اور ہر کوئی اپنے بجٹ کے حساب سے فون خرید سکتا ہے۔ لیکن اینڈروئیڈ کے علاوہ ونڈوز فون پسند کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ نوکیا لومیا فونز کی آمد نے ونڈوز فون کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ اگر آپ کے پاس نوکیا لومیا فون موجود ہےاور اس کا آپریٹنگ سسٹم کچھ خرابی کے آثار دِکھا رہا ہے تو اس مسئلے کو ’’ونڈوز ڈیوائس ریکوری ٹول‘‘ کی مدد سے فیکٹری روم (ROM)امیج دوبارہ سے انسٹال کر کے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

نوکیا فونز کے سافٹ ویئر سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے دو ٹولز فراہم کر رکھے ہیں۔ ونڈوز فون ورژن 8 پر چلنے والے فونز کے لیے ’’ونڈوز ڈیوائس ریکوری ٹول‘‘ جبکہ دیگر تمام نوکیا فونز کے لیے ’’نوکیا سافٹ ویئر ریکوری ٹول‘‘ موجود ہے۔ اپنی ڈیوائس کے اعتبار سے آپ ان میں سے کسی ٹول کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ٹول کی انسٹالیشن کے بعد فون کو بذریعہ یو ایس بی کیبل پی سی سے جوڑیں۔



جیسے ہی ٹول فون کو پہچان لے آپ ’’اپ ڈیٹنگ‘‘ یا ’’ری اسٹورنگ‘‘ کسی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ سافٹ ویئر کی اس ری انسٹالیشن میں فون پر موجود تمام ڈیٹا ختم ہو جائے گا اس لیے اس کام سے پہلے اپنے اہم ڈیٹا کو بیک اپ ضرور کر لیں۔

Continue کے بٹن پر کلک کریں تو یہ ٹول نوکیا کے سرور سے فون کے لیے روم امیج (ROM image) کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گا۔



روم مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے پر فون میں انسٹال کر دی جائے گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا اس لیے صبر سے انتظار کریں۔



انسٹالیشن کا یہ عمل جسے Flashing کہتے ہیں مکمل ہونے کے بعد فون کو ری اسٹارٹ کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔


ونڈوزڈیوائس ریکوری ٹول اور نوکیا سافٹ ویئر ریکوری ٹول ان پروگرامز کی مدد سے آپ خود باآسانی فون کا فرم ویئر ری سیٹ اور ری انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں ٹولز اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔ یہاں دی گئی ہدایات کو ایک دفعہ ضرور پڑھیں اور اس کے بعد اپنے فون کے اعتبار سے ٹول ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔ یاد رہے چونکہ ٹول کو سافٹ ویئر مائیکروسافٹ کے سرور سے ڈاؤن لوڈکرنا ہے اس لیے آپ کے پاس انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے۔ 

Tuesday, January 19, 2016

بیٹری بچانی ہے تو بیٹری ڈاکٹر ضروری ہے




بیٹری ڈاکٹر ایک ایسی بیٹری سیونگ ایپ ہے جسے تقریباً سب جانتے ہیں اور اسے کبھی نہ کبھی استعمال بھی کیا ہوگا۔ اس
کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے فون کی بیٹری ٹائمنگ ڈبل کر دیتی ہے اور یہ کچھ حد تک صحیح بھی ہے۔

اس میں آپ ایک ہی کلک سے ان تمام ایپس کو بند کر سکتے ہیں جو بیٹری ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شاندار فیچر یہ ہے کہ یہ آپ کے فون کو تھوڑا سا جلدی بھی چارج کرتا ہے۔




بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ کا فون پہلے سے کم از کم 20 منٹ جلدی چارج ہوتا ہے۔ بیٹری ڈاکٹر کی مدد سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سی ایپ سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہے اور کتنی دیر تک فون اس بیٹری پر آن رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بیٹری کی حالت اور اس کا درجہ حرارت (temperature) بھی بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہت ہی اعلیٰ قسم کے بیٹری سیونگ موڈز ہیں جو بیٹری کا زیادہ دیر چلنا ممکن بناتے ہیں۔

Tuesday, December 29, 2015

Welcome 2016 with a bang: New Year’s Eve fireworks in Dubai

DUBAI // Tonnes of colourful explosives will light up Dubai’s skyline to welcome 2016 with a series of firework displays across the city.
Downtown Dubai will kick off the celebrations at midnight, with the world-famous display at Burj Khalifa.
A second display will begin at Burj Al Arab at 12.09am and then Jumeirah Beach Residence’s The Beach will close the fireworks display at 12.16am.
The Burj Khalifa fireworks’ theme will represent Dubai as a city of the future, organisers say. Audiences can also expect an audiovisual display with LED lights and lasers.
The 20-minute display will be streamed live on YouTube. You can watch ithere.
Apart from the official fireworks, other events are also scheduled at Atlantis The Palm hotel and Global Village.
Atlantis The Palm is planning a 10-minute fireworks display, synchronised to music. A pyrotechnic display will also spell out the word Atlantis in the sky.
Global Village will ring in the new year with a fireworks display that will commemorate its 20th anniversary.
The Beach at Jumeirah Beach Residence will start its celebrations at 5pm with entertainment acts including fire breathers and acrobats — entrance is free.
During the 2014 new year’s celebration, Dubai set the world record for the largest firework display with 479,651 shells released in a six-minute show.
Authorities have recommended taking public transport to the venues, with the Roads and Transport Authority planning to extend the operational hours of the Dubai Metro.

 

Copyright @ 2013 Latest Information 4 U.